• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں کورونا سے مزید 4افراد ہلاک

مانچسٹر (خورشید حمید) کورونا وائرس کے سبب لگائے جانے والے لاک ڈائون کو موثر بنانے کیلئے گریٹر مانچسٹر پولیس مزید سخت اقدامات کررہی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں مزید تیزی کا خدشہ ہے۔ برطانوی ماہر صحت نے انتباہ کیا ہے کہ لاک ڈائون اور شہریوں کو پابندیوں کا سامنا جون تک کرنا پڑسکتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر میں کورونا کے باعث اموات اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کو متعدد ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ جن میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کےلئے سماجی فاصلوں کی ہدایات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے سٹی سینٹر کے تمام داخلی سڑکوں پر چوکیاں بناکر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور شہر میں داخل ہونے والے افراد کے آئی ڈی کارڈ دیکھ کر صرف ایسے افراد کو سٹی سینٹر میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے جن کو انتہائی ضروری کام کے لئے جانا پڑتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر میں کورونا سے اب اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین