• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد خانے کھل گئے، وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی میتیں اٹھائی گئیں

کراچی( جنگ نیوز) ملک بھر میں تین دن قبل بند کیے گئے سردخانے کھولنے اور خصوصی تربیت حاصل کرنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی میتیں خود اٹھانا شروع کر دی ہیں۔ ایدھی رضاکاروں نے کراچی کے انڈس اسپتال میں انتقال کر جانے والے احمد نامی شخص کی میت خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ایدھی سرد خانے منتقل کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ میت منتقل کرنے والا رضاکار مخصوص لباس پہنے ہوئے ہیں اور میت کو انتہائی حفاظتی انتظامات کے تحت خصوصی ایمبولینس میں رکھ کر ایدھی فاؤنڈیشن کے سردخانے پہنچائی گئی ہے۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں انتقال کرجانے والی خیرالنسا نامی خاتون کی میت بھی انھیں حفاظتی انتظامات کے تحت ان کے عملے نے سردخانے پہنچائی۔ ایدھی فاؤنڈیشن رضاکار سردخانوں میں ایسی میتوں کو غسل کے بعد کفن پہنا کر خصوصی انتظامات کے تحت لواحقین کے حوالے کرنے لگے ہیں۔ ترجمان کے مطابق منگل کو اس سلسلے میں ملک بھر میں رضاکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی۔ انہیں حفاطتی انتظامات کے تحت اب میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی میتوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو مذہبی طور طریقوں سے دفنانے کی بجائے مختلف طریقوں سے ڈسپوزل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین