• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین کی امداد کیلئے کیش ٹرانسفر کا نظام تیار کیا جارہا ہے، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جا نب سے موبائل رجسٹریشن نظام کے ذریعے غریب ،ضرورت مندافراد کے درمیان " کیش ٹرانسفر" پرو گرا م کا نظا م تیا ر کیا جا رہا ہے،ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ما لی امداد دینے والا ملک ہے جتنی تعداد میں ہمارے پاکستانی اپنے غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت اور دیگر مالی مدد کرتے ہیں تو اس مشکل گھڑی اور حالات میں بھی وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنی انفرادی کردار اور عمل سے بھی ثابت قدم رہیں گے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کے سخت لاک ڈاون کے فیصلے کے بعد سندھ بھرکے عوام نے اپنے آپ کو گھروں میں محدود کیا اور اس مثبت عمل کو سراہتے ہوئے روزانہ بے روزگار افراد اور محنت کشوں غریب مستحقین کو ان کے گھروں تک راشن اور دوائیاں پہنچانے کے لیے وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح ہدایات اور پالیسی گائیڈ کی روشنی میں حکومت سندھ کی جا نب سے موبائل رجسٹریشن نظام کے ذریعے غریب ضرورتمند افراد کے درمیان " کیش ٹرانسفر" پرو گرا م کے تحت ایک نظا م تیا ر کرنے کے لئے بھی وفاقی حکومت کے محکمو ں خزانہ اور دا خلہ کو خط لکھ دیئے ہیں جس کے تحت نا درا سے تمام رجسٹرڈ غریب وہ ضرورت مند افراد کی مالی امداد کی جا ئے گی ۔

تازہ ترین