• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر یوم ارض فلسطین منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپوٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے یوم ارض فلسطین منایا گیافلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوںسمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کر کے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سوشل میڈیا پر جاری کئے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام تر اجتماعی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں البتہ تیس مارچ فلسطین کے یوم ارض کے موقع پر پاکستان کے عوام اور سیاسی ومذہبی قائدین سے اپیل کی گئی تھی جس پر یوم ارض فلسطین کی مہم کو سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات جاری کر کے منایا گیا۔

تازہ ترین