• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ماہرین فون پر عمومی طبی مسائل پر مشورے دینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے فیملی میڈیسن کے ماہرین فون پر عمومی طبی مسائل پر مشورے فراہم کریں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ یہ ٹیلی میڈیسن کلینک پیر تا ہفتہ صبح 10بجے سے دوپہر دو بجے تک لینڈ لائن نمبر 32-171131-0219205510 پر فعال ہو گا جس کے ذریعے عوام کو عام نوعیت کے مسائل کے لیے گھر سے نکلنے کی ضرورت میں کمی آئے گی۔ جے ایس ایم یو کے فیملی میڈیسن انسٹیٹیوٹ کی سربراہ پروفیسر میری اینڈریڈاز نے بتایا کہ فیملی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر الرجی، نزلہ، کھانسی، بخار، سرخ آنکھ ، جلدی ، اسہال / قے ، ہاضمے کی دشواری ، جوڑوں کا درد / گٹھیا ، کمر کا درد ، پیشاب کی دشواری ، کیڑے کے کاٹنے ، دائمی امراض ، ذیابیطس ، بلند فشار خون ، بلند کولیسٹرول ، دمہ / برونکائٹس جیسی بیماریوں کے لئے عمومی مشورے فراہم کریں گے تاہم فوری طبی امداد کے لیے کسی بھی اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے ہی مشورہ لینا ہو گا۔
تازہ ترین