• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، مستحقین کا ڈپٹی کمشنر آفس پر احتجاج ،پولیس پر تشدد کا الزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مستحقین نے پیر کوکورنگی ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراو اور احتجاج کیا،مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس نےراشن کے لیے آنے والے مستحقین پر تشدد کیا اورسر پھاڑ دیئے ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے نے اس خدشے کے پیش نظر کہ عوام کا ہجوم کرونا وائرس کے مہلک وار کا سبب بن سکتا ہے آفس کے دروازے بند کر دئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ حکومت سندھ کے اعلان کےبعد چاردن سے شناختی کارڈز کی کاپیاں لے کر ڈی سی آفس آرہے ہیں لیکن کچھ نہیں دیا جا رہا ہےہم بھوک سے مررہے ہیں ہمارے بچے بھوکے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس کا نوٹس لیا جائے ۔
تازہ ترین