• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار جاں بحق،5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدینہ کالونی تھانے کی حدودبلدیہ نمبر2 حب ریور روڈ پر تیز رفتارٹریلر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 45سالہ عادل خان ولد غلام سرور جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی،اس حوالے سےپویس نے کہا کہ متوفی عادل خان محکمہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل اورایس آرپی بیس ون میں تعینات تھا، پولیس نے ٹریلر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔سچل تھانے کی حدود سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30سالہ عجب خان زخمی ہوگیا، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔شاہراہ نورجہاں ، صدر اور کورنگی قیوم آباد میں ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔
تازہ ترین