کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسدادہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لئے مبینہ سہولت کاری کے الزم میں گرفتار ملزم حبیب اللہ کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کر لی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے یکم مارچ کو تفتیش کے لئے بلایا اور گرفتار کر لیا، ملزم پر کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا، ملزم پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں،ضمانت دی جائے۔