• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچائو کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،آصف اکرام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی آصف اکرام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (COVID-19)سے بچاؤ کے سلسلے موثر اقدامات جاری ہیں کلورین کے اسپرے کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں سینیٹری عملے و دیگر ملازمین کو ماسک، جیکیٹس اوردستانے بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ دیگر تفصیلات میں کوورنا وائرس سے بچاؤ کے لئے علاقوں کو اس وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے ڈی ایم سی ملیر کے تعاون سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی واٹر باؤزر(پانی کا ٹینکر)کے ذریعے ضلع ملیر کے تمام رہائشی علاقوں، کمرشل علاقوں میں کلورین کے اسپرے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ضلع شرقی، ضلع جنوبی اور ضلع ملیر میں عوامی مراکزپراین جی اوز کے تعاون سے لگائے گئے کیمپس میں شہریوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جارہی ہےشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور عوامی آگاہی اور کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسکے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنا ئے جارہے ہیں جبکہ یونین کونسل کے ممبران بھی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔کیمپس میں پانی اور صابن کا انتظام کیا گیا ہے اور عوام کو میگا فون پر آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ عوامی آگاہی کے لئے جگہ جگہ بینرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر درج ہیں۔انہوں نے ملازمین کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ہاتھ بار بار دھوئیں یا سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لہذا چائنیز کمپنیز اس سلسلے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور بروقت کچرا اٹھانے کا کام انجام دیں۔
تازہ ترین