• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر کرکٹ ٹیم کے طاقتور ترین کوچ تھے، محمد حفیظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے جتنے کوچز کے ساتھ کرکٹ کھیلی ان میں سب سے طاقتور مکی آرتھر تھے۔ وہ سیاہ سفید کے مالک تھے ،جو کہتے پی سی بی مان لیتا تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ غلط بھی کہتا تو اسے سچ مانا جاتا تھا ہمارا سچ کو غلط سمجھا جاتا تھا۔ اگر کوئی اور مکی آرتھر کی کارکردگی کا تجزیہ نہیں کرنا چاہتا تو میں کون ہوتا ہوں۔ میری کپتانی میں پاکستان کو بہت ساری فتوحات ملیں۔ کسی اور کو لانے کے لئے مجھے علیحدہ ہونا پڑا۔ نجم سیٹھی سمجھتے تھے کہ میں یس مین بنوں لیکن وہ شائد کسی اور کو لانا چاہتے تھے جو ان کی آنکھ کا تارہ تھا۔

تازہ ترین