• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل کا نوٹس آف چارج چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ انہوں نے اپنے جر م کا اعتراف کر لیا ہے اور اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے کی غلطی مان لی ہے۔ اب یہ معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹا یا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔ عمر اکمل کے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے ۔عمر اکمل کے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نےجواب پی سی بی بھیج دیا ہے۔ اگر انہوں نے جواب دے بھی دیا ہے ۔ اب بھی ان کے پاس آپشن ہے کہ وہ 31مارچ رات بارہ بجے تک اپنے جواب کو تسلیم کرسکتے ہیں۔ پی سی بی نے عمر اکمل کو 17 مارچ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، وہ 31 مارچ تک جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ چارج شیٹ کے مطابق انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ 4 . 4 . 2 کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا۔ کوڈ کے مطابق فکسنگ کے لئیے رابطوں اور پیشکشو ں کے بارے میں بروقت نہ بتانا ہے ۔ اس کوڈ کے تحت انہیں جرمانے کے علاوہ خلاف ورزی کی سزا کم سے کم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے اور زیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو ایک سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین