• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کے علاج کیلئے فنڈ کااعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ،صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کی علاج معالجے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فنڈ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔فہمیدہ مرزا نے پی ایس بی کے میڈیکل اور ری ہیبلی ٹیشن عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوروناوائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں کی مدد کے لیے موجود رہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا یعنی فیس بک ٹوئٹر اور ٹیلیویژن پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ۔
تازہ ترین