• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر علی،جاوید آفریدی کا کورونا فنڈ کیلئے عطیات کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا دس لاکھ روپے فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ لاہور اس مشکل وقت میں اپنی بساط کے مطابق سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئیے ۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ جمع کرائیں گے۔
تازہ ترین