• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل نہ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ

نئی دہلی (جنگ نیوز) کورونا وائرس کے سبب انڈین پریمیئرلیگ کو15 اپریل تک کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اسے منسوخ کئے جانےکا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب اگر آئی پی ایل کا انعقاد نہیں کیا جاسکا تو آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ وہ راجستھان رائلز کے کپتان ہیں۔ انہیں گزشتہ سیزن میں بھی اجنکیا رہانے کی جگہ ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر پر گٹار بجاکر اور جم میں ورزش کرکے وقت گزار رہے ہیں۔
تازہ ترین