• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادہ چارلس محض 5دن بعد ہی قرنطینہ سے باہر آگئے

برطانوی شہزادہ چارلس محض 5دن بعد ہی قرنطینہ سے باہر آگئے 


کراچی(جنگ نیوز) کورونا وائرس کا شکار برطانوی شہزادہ چارلس محض 5دن بعد ہی ڈاکٹرز کی مشاورت سے قرنطینہ سے باہر آگئے، وہ 25 مارچ کو وبا سے متاثر ہوئے تھے،شہزادہ چارلس ملکہ برطانیہ کے بیٹے اور شہزادہ ولیم ،شہزادہ ہیری کے والد ہیں، بادشاہت کے تخت پر بیٹھنے کے حوالے سے ملکہ برطانیہ کے بعد ان کا نمبر ہے۔71سالہ شہزادہ چارلس نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر کورونا کی تشخیص سے قبل ہی خود کو اہلیہ سمیت قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا اور وہ لندن کے شاہی محل سے نکل کر اسکاٹ لینڈ چلے گئے تھے، جہاں انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا۔

تازہ ترین