• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، مقبوضہ بیت المقدس میں کلیسائے مقبرہ مقدس 1349ء کے بعد پہلی مرتبہ بند

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم ترین چرچ ’’کیلسائے مقبرہ مقدس‘‘ (Holy Sepulchre) کو 1349ء میں آنے والے طاعون (Black Death) کے بعد پہلی مرتبہ عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ مسیحی کمیونٹی کیلئے مقدس ترین چرچ سمجھا جانے والا یہ کلیسا اسرائیلی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کیے گئے اقدامات کے بعد بند کیا گیا ہے۔سرکاری اقدامات کے نتیجے میں مذہبی مقامات پر لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ شہریوں کو صرف خوراک اور دوائوں کی خریداری اور علاج کیلئے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔
تازہ ترین