• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر میر شکیل الرحمٰن کی تصویر لگاکر خراج تحسین

مظفرآباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق احمد منہاس نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر روزنامہ جنگ و جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی جیل میں بند تصویر لگا کر انہیں آزادی اظہار کیلئے پابند سلاسل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے میر شکیل الرحمان کی جیل کی سلاخوں کے پیچھے تصویر لگا کر انہیں پاکستان میں آزادی اظہار کی حفاظت کی خاطر جیل کاٹنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر میر شکیل الرحمٰن کی تصویر بھی لگا دی ہے۔
تازہ ترین