• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ایجنسی موساد کا کورونا وائرس کیخلاف پراسرار کردار

کراچی(جنگ نیوز) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو اسرائیلی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے اس دور میں حکومت کا ساتھ دے۔

اسرائیلی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دنیا بھر سے کہیں سے بھی، کسی بھی ذرائع سے اور کسی بھی طریقے سے وینٹی لیٹرز، فیس ماسک اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس کا انتظام کریں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خفیہ ایجنسی موساد نے 30 مارچ کو حکومت کو بتایا کہ ایجنسی نے مزید 27وینٹی لیٹرز حاصل کرلیے ہیں جب کہ خفیہ ایجنسی مزید وینٹی لیٹرز حاصل کرنے میں کوشاں ہے۔  

تازہ ترین