• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی ‘12سوارب کے وزیراعظم پیکیج کی منظوری

اسلام آباد(ایجنسیاں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ 1200ارب روپے کے اقتصادی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ ای سی سی کا خصوصی اجلاس پیر کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 84 اے کے تحت کورونا وائرس کے اثرات کوکم کرنے کیلئے ہنگامی ریلیف فنڈز کے قیام کیلئے 100 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں معاشرے کے کمزورطبقات کو احساس پروگرام کے تحت نقد امداددینے کے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی، اس پیکیج کے تحت ایک کروڑ20 لاکھ خاندانوں کو کفالت پروگرام اورضلعی انتظامیہ کی سفارش پر نقد امداددی جائیگی، نقدامداد 4 ماہ تک کے عرصہ کیلئے دی جائیگی، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوںکے علاوہ دیگر افراد کیلئے یہ معاونت ایک بارہوگی۔
تازہ ترین