• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، کورونا سے مزید 2اموات، 41نئے کیسز کی تصدیق

ابوظہبی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید دو اموات اور 41 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے، کورونا سے اموات 5 ہوگئیں، اماراتی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں دو لاکھ 20 ہزار افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ابو ظبی کے محکمہ صحت نے یو اے ای میں آیندہ دس روز میں موبائل ٹیسٹنگ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے ذریعے لوگ اپنی کاروں ہی میں بیٹھے بیٹھے اس مہلک وائرس کا ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔
تازہ ترین