• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،ایف پی ایس سی تقرری کیس میں وفاق کی درخواست خارج

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی درخواست خارج کر دی۔ پیر کو چیف جسٹس دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ آفس میمورنڈم کے تحت ایک آفیسر نیوی، ایک ایئر فورس، تین آرمی سے لینے تھے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آفس میمورنڈم درست نہیں ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ رفعت اللّٰہ میرٹ پر ساتویں جبکہ صوبائی کوٹہ کے تحت پہلے نمبر پر آتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ رفعت اللّٰہ کو نمبر ساتواں کے باوجود نوکری نہیں دی گئی۔
تازہ ترین