• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدر لینڈز کے میوزیم سے ونسنٹ وان گوگ کی شاہکار پینٹنگ چوری

کراچی (نیوز ڈیسک) نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے جانے والے میوزیم سے معروف مصور ونسنٹ وان گوگ کی شاہکار پینٹنگ چوری ہوگئی ہے۔ وان گوگ نے یہ پینٹنگ 1884ء میں بنائی تھی جس کا نام Lentetuin (Spring Garden) ہے۔ اسے اتوار کی رات سوا تین بجے میوزیم کا شیشہ توڑ کر چوری کیا گیا۔ یہ پینٹنگ گروئنگر میوزیم کی انتظامیہ نے سنگرلارین میوزیم کو نمائش کیلئے دی تھی۔ یہ تصویر وان گاگ نے اس وقت بنائی تھی جب وہ نیونین شہر میں اپنے والدین کے ہمراہ رہتے تھے۔ گروئنگر میوزیم کی انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ چوری شدہ تصویر بالکل درست اور محفوظ حالت میں واپس ریکور کر لی جائے گی۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میوزیم کو یکم جون تک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین