• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر میں کورونا کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے تنہائی اختیار کرلی

کراچی ( نیوزڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک مشیر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔نیتن یاہو کا منگل کو کورونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ ہو گا۔اس سے پہلے ان کا 15 مارچ کو ٹیسٹ ہوا تھا اور اس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔اسرائیلی حکام کے مطابق بنیامین نیتن یاہو طبّی مشورے کے بعد اب بیشتر اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کررہے ہیں اور وہ آج حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کررہے ہیں، اس میں ملک کے بعض حصوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیل کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان سے میل ملاپ رکھنے والوں کے لیے رہ نما ہدایات جاری کی ہیں ،انھیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی شخص کا کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے میل ملاپ ہوتا ہے تو پھر وہ خود کو چودہ روز کے لیے تنہائی میں رکھے۔

تازہ ترین