• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، شہری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں، زیورات ، نقدی سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد سے بھی گاڑی اڑا لی گئی۔ تھانہ بنی کے علاقہ اصغر مال روڈ پر میں چینج لینے کے بہانے دوعورتیں پٹرول پمپ کے منیجرسے دھوکہ دہی سے 54ہزارروپے لے کر فرارہوگئیں ۔ تھانہ ویسٹریج نےکار ، تھانہ بنی ،تھانہ نصیرآباد اورتھانہ کہوٹہ نےموٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ وارث خان نے 15 ہزار روپے ، دوطلائی انگوٹھیاں ، موبائل اور گھریلو سامان چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے 21 باتھ رومز اور ایک کچن کے 63نلکے اور 22 بیسن مکسر چوری ،گن پوائنٹ پر موبائل اور بٹوا چھیننے، 27 ہزار روپے اور 2 موبائل فون چوری ،تھانہ ائرپورٹ نےاڑھائی لاکھ روپے چوری ،تھانہ واہ کینٹ نے 28 ہزارروپے،طلائی زیورات، 3موبائل اور پسٹل30 بور چوری ،تھانہ صدربیرونی نے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے اور 2 موبائل فون چھیننے، تھانہ روات نے زبردستی 22تو لےطلائی زیورات اور 25ہزار روپے، ایل سی ڈیزاور کیمروں کی ڈی وی آر لے جانے،تھانہ کہوٹہ نے 15ہزارروپے، گیار ہ تو لےطلائی زیورات چوری دریں اثناء تھا نہ کورال نے کارچوری کے مقدمات درج کر لیے۔ تھا نہ گولڑہ کے میر ااکو سے ندیم اختر کی چوری شدہ ایل سی ڈی بر آمد ہو گئی ۔
تازہ ترین