• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر مزید 9افرادگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئےاحکامات کی خلاف ورزی کرنے پرمزید 5مقدمات درج کرکے 9افراد کوگرفتار کرلیا۔راول ڈویژن پولیس نے 2مقدمات درج کر کے5افراد ،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے2مقدمات درج کرکے4 افرادکو گرفتار کیا۔ صدرڈویژن پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر اب تک 482مقدمات درج کر کے 983افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔
تازہ ترین