• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے متاثرہ علاقوں کی صفائی اور سپرے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہا، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق پیر کوکوٹ ہتھیال، کیانی روڈ، جنجوعہ ٹاؤن، توراب ٹاؤن کو صاف کیا جارہا تھا۔ صفائی آپریشن میں اسلام آباد انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کا عملہ حصہ لے رہا ہے۔آپریشن میں 3 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 12 واٹر بوزرز حصہ لے رہے ہیں، چھوٹی گلیوں میں 40 ہینڈ سپرے مشینز کے ذریعے صفائی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین