• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 20جراثیم کش واک تھرو گیٹ لگانے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 20 جراثیم کش واک تھرو گیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں جراثیم کش واک تھرو گیٹ لگانے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے لیے سی ڈی اے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاونت کر رہی ہے ۔ابتدائی طور پر سبزی منڈی میں دو گیٹ، پاک سیکرٹریٹ میں 3، 8 کچی آبادیوں میں 8 ، اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں 4گیٹ اور دیگر پبلک مقامات پر لگائے جا رہے ہیں۔ ان جراثیم کش واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد جراثیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔ سبزی منڈی میں بھی 20 فٹ لمبے یہ گیٹ لگائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک انٹری گیٹ پر جبکہ دوسرا خارجی راستے پر نصب کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین