• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلت والے علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی ڈبل کر دی‘ صداقت عباسی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) رکن قومی اسمبلی و تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی کی ہدایات پر تحصیل کہوٹہ کی مساجد اور مارکیٹوں کی مقامی انتظامی سٹاف نے کلورین کے ساتھ صفائی کر دی۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ کلر سیداں میں اشیائے خوردو نوش کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے آٹے کے اڑھائی ہزار تھیلے گزشتہ روز فروخت کیلئے فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، کلر سیداں اور ساگری سرکل میں آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی ڈبل کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین