• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سنیٹری ورکرز فرنٹ لائن سپاہی ہیں‘ ڈپٹی میئر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے کورونا وائرس سے آگاہی اور بچائو مہم کے حوالے سے پیر کے روز ڈیوٹی پر موجود سنیٹری ورکرز، آرمی، رینجرز، پولیس، 1122اور فائر بریگیڈ اہلکاروں میں ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی طرح قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوان اور سنیٹری ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور سنیٹری ورکرز تک ماسک اور سینی ٹائزر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین