• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا رات گئے کورونا سیل شدہ علاقوں اور قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سی پی او محمد احسن یونس نے رات گئے کورونا سے متاثرہ سیل شدہ علاقوں اور قرنطینہ سنٹروں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات فورس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات دیے۔سی پی اونے پیرکورات گئے تھانہ سٹی کے علاقہ ڈی اے وی کالج روڈ، تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ اکال گڑھ اور صادق آباد کے علاقوں ڈھوک کشمیریاں اور مجسٹریٹ کالونی میں سیل شدہ علاقوں کا دورہ کیا۔سی پی او نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کوشاباش دی۔
تازہ ترین