• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک مقامات، آئیسولیشن سنٹرزقرنطینہ مراکز کی صفائی اور دھلائی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی کے شہریوں کو کورونا وائرس سے تحفظ دینے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین پبلک مقامات، کورونا وائرس آئیسولیشن سنٹرز،قرنطینہ مراکز کی صفائی اورکلورین ملے پانی سے دھورہے ہیں۔چراہ روڈ،بنی چوک روڈ،کلر سیداں ہسپتال، کہوٹہ میں مساجد، راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم قرنطینہ اور آئیسولیشن مراکزکو کلورین واٹر سے دھویا جا رہا ہے۔پبلک مقامات پر شہریوں میں ایک مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات لگائےجارہے ہیں۔
تازہ ترین