• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست کرنے کا نہیں کورونا کیخلاف لڑ نے کاوقت ہے، گورنر

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے اسکی کوئی سر حد نہیں یہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے ʼیہ وقت سیاست کرنے کا نہیں کورونا کیخلاف لڑ نے کا ہے سب کو کورونا کے خلاف متحد ہونا پڑ یگا ʼغر یبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا ʼکورونا کے خلاف جنگ میں چین کا پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں عوام کورونا سے بچائو کیلئے گھر وں میں رہے ورنہ ہر وقت کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ موجود رہیگا ۔ وہ سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رانا اختر حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے مر یضوں کی تعداد میں پوری دنیا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مگر چینی عوام نے جس طر ح حکومتی اقدامات پر عمل کیا ہے اسکی وجہ سے چین کے حالات باقی ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں اس لیے پاکستانی عوام کے پاس بھی کورونا سے بچنے کیلئے واحد راستہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے۔
تازہ ترین