• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واک تھرو گیٹس کی طرز کاجراثیم کش کیبن تیار

لاہور(خصوصی رپورٹر)کوروناوائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنےکےلیےمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجنیئرسے واک تھرو گیٹس کی طرز کاجراثیم کش کیبن تیار کرالیا، جراثیم کش کیبن سے گزرنے والےشہریوں آٹو سسٹم کےلیےڈس انفیکٹ کیاجائے گا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجنیئرارشد اعوان سےجراثیم کش سپرے کیبن تیارکرالیا،آزمائشی طور پر ٹاؤن ہال میں آنے والےشہریوں کو کیبن سے گزارگیا۔ کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے احکامات کے بعد شہر کے پبلک پوائینٹس پر تنصیب کی جاسکے گی۔واک تھرو جراثیم کش کیبن کو چاروں طرف شفاف شیشے لگا کر تیار کیا گیا ہےجبکہ اس سے گزربےوالوں پر ڈیٹول، شیپمو اور کلورین کاسپرے ہوگا۔کیبن کے چاروں کونوں میں خاص پانی کے پریشر کی نوزلز فٹ کی گئی ہیں کیبن کے داخلی راستوں میں خاص قسم کے سینسر لگائے جائیں گے۔ ساڑھے6 فٹ اونچا اور5فٹ چوڑا تیار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین