• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

263ہسپتالوں ،قرنطینہ سنٹروں میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے انتظامات

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو 263ہسپتالوں اورقرنطینہ سنٹروں میں بلاتعطل بجلی فراہم کر رہی ہے، ہسپتالوں اور سنٹروں کوبجلی کی سپلائی کے لئے لیسکو ہیڈ کوارٹر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر (پی ڈی سی) میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جا رہا ہے جہاں چیف انجنیئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ فواد حسن اور ایکسین اشفاق ملک ڈیو ٹی پر تعینات ہیں ، کنٹرول روم انچارج ایکسین اشفاق احمد نے بتایا کہ ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹروں میں بجلی کی سپلائی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، لیسکو ریجن میں ہر ایس ڈی او کو 10ہزار روپے پیکج کیش دیا گیا ہے جس سے کام میں مصروف عملہ کے لئے ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر، گلوز خریدے جائیں گے،چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ دفاتر ، برقی تنصیبات اور فیلڈ میں ڈیوٹی دینے والے سٹاف کے معائنہ کے لئے اچانک دورے کریں گے، لیسکو عملہ لاک ڈائون کے دوران حالت جنگ میں خدمات کر رہا ہے اورکوئی اضافی الائونس وصول نہیں کرے گا بلکہ تمام عملہ ایک دن کی تنخواہوں عطیہ میں دے گا۔
تازہ ترین