• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کرنا چاہیے، تنظیم مشائخ عظام

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزاہ پیر شبیر احمد صدیقی نے موجودہ ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کروناوائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، عوام کو اس موذی مرض کے خاتمے حکومت سے مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خطرناک بیماری کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان، ڈاکٹرز، پولیس، صحافیوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات تاریخ کے صفحات پر سنہری حروف میں درج ہونگی۔حکومت کی جانب سے اب تک جو بھی اقدامات کئے گئے سب ہماری بھلائی کیلئے کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین