• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی کٹس:ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسز تنظیموں پرمشتمل کمیٹی قائم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی بریگیڈیئر نعمان،جنوبی پنجاب کورونا پروینٹیو سروسز کے انچارج کرنل شعیب کے ہمراہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات،تمام ڈاکٹر ،پیرامیڈیکس و نرسز تنظیموں پر مشتمل کمیٹی قائم،اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین،اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری بھی موجود تھے،پی ایم اے وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کی جبکہ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ڈاکٹرز و نرسز ،پیرامیڈیکس کی ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جو ایمرجنسی ،لیبر روم،آئی سی یو،آئی سو لیشن،اورپیڈز ایمرجنسی میں حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقنی بنائیں گے جبکہ تمام شعبہ جات میں فلٹر کلینکس کو مکمل فعال کیا جائیگا۔
تازہ ترین