• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، مینجمنٹ ڈیوٹی کےعملے کو گاڑیاں فراہم کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کورونا وائرس مینجمنٹ کے لئے ڈیوٹی دینے والے طبی عملہ کو ادارہ کی گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ نے صوبہ بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں،میڈیکل کالجز، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ ادارہ کی گاڑیاں جو آفیشلز یا طالبعلموں کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔کرونا وائرس مینجمنٹ کے لئے ڈیوٹی دینے والے طبی عملہ کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین