• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سےامدادی سامان کی تقسیم شروع

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبرپختوا میں لاک ڈائون کے باوجود فلاحی تنظیموں کی طرف سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر صاحبزادہ سید عمران کی سربراہی میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی رضاکار تنظیموں کی طرف سے خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں غرباء میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ، ڈائریکٹر سید عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مشکل گھڑی میں غریبوں کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا ، ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا اور بھرپور مدد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔غریبوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔ ادھر امہ چلڈرن اکیڈمی میں یتیم بچوں اور بچیوں کی طرف سے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے فلاحی ادارے فرنٹیر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی سربراہی میں رضاکاروں کی 30 ٹیموں کی طرف سے پیر کو 17 روز بھی کورونا وائرس کے بچائو کے سلسلے میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہا فرنٹیر فائونڈیشن کے 3 مراکز پشاور ، کوہاٹ اور سوات میں تھلیسمیا کے شکار بچوں کی طرف سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعائوں مانگی گئیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اکبر پورہ کے سینئر نائب صدر ملک اکرم خان کی سربراہی میں مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے مسلم لیگ کے رہنما حاجی نواب خان کی طرف سے بھیجنے جانے والی صابن کی ڈکیاں تقسیم کی گئیں ادھر مختلف فلاحی تنظیموں ، تاجر تنظیموں اور مخیر حضرات کی طرف سے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے بچائوں کے لئے لوگوں میں ماسک ، داستانیں اور غریبوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔
تازہ ترین