• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپڑے کے روزگار سے وابستہ افرادکا پولیس کے خلاف احتجاج

پشاور (لیڈ ی رپورٹر ) پشاور کے علاقہ کارخانو کے رہائشی کپڑے کے روزگار سے وابستہ حضرت علی ولدولی گل نے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرنے پر ترناب فارم چوکی پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔ حضرت علی نے اس موقع پر صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے کہاکہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کپڑے کے روزگار سے وابستہ ہے اور یہی مزدور ی سے وہ اپنے خاندان کے کئی افراد کی کفالت کرتے ہیں لیکن ان سے ترناب فارم چوکی چمکنی انچارج اور ڈرائیور ان سے مبینہ طور پر ماہانہ پچاس ہزار روپے مانگتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی کمائی کا واحد ذریعہ یہی کپڑے کا روزگار ہے اور ماہانہ اتنی کمائی بھی نہیں لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار ان کو باربار تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کاسامنا ہے کئی بار پولیس کے اعلیٰ حکام کو شکایات بھی کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
تازہ ترین