• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ دسترخوان نے مفت کھانے کی فراہمی پارسل سے شروع کر دی

پشاور(خصوصی نامہ نگار )لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں کو بحریہ دسترخوان کی جانب سے مفت کھانے کی فراہمی کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پارسل سے شروع کر دی گئی۔ منیجر بحریہ دسترخوان خادم حسین کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لواحقین ، تیمارداروں اور عملے کو اب کھانا پارسل کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے جس سے روزانہ تقریبا 1200 مریض اور تیمار دار مستفید ہو رہے ہیں، دسترخوان میں کام کرنے والے اہلکاروں کے لئے ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے بازار بند ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی عدم دستیابی کے باوجود موجودہ حالات میں دو وقت کا کھانا مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین