• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی خاندان کیلئے امدادی پیکج کم از کم اجرت سے بھی انتہائی کم ہے ‘شیربہادر

پشاور(نیوز ڈیسک)قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چیئرمین شیربہادر زادہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کی فی خاندان کیلئے امدادی پیکج کم از کم اجرت سے بھی انتہائی کم ہے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے غریب اور نادار خاندانوں کیلئے اعلان کردہ 3ہزار روپے کا پیکج نہ صرف کم ہے بلکہ سیاسی بنیادوں پراس کی تقسیم سے افراتفری پھیلے گی اور اصل مسحقین محروم رہ جانے کا خدشہ موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈائوں کی کامیابی کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غریب لوگوں کیلئے بھرپور معاشی پیکج کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردنی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔
تازہ ترین