پشاور( وقائع نگار )الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے پشاور میں مختص پولیس ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹ کو ایک ماہ تک مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس وباء سے نمٹنے کے لئے اجتماعی جدوجہد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا ہے۔اس امر کا اعلان الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے الخدمت کے نمائندہ وفد کے ہمراہ پشاور میں کرونا مریضوں کے ابتدائی ٹسٹوں اور علاج کے لئے قائم پولیس ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فخرالدین سے ملاقات کے دوران کیا۔