• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُن کی مدد کریں جو دن رات ہماری خدمت کرتے ہیں، نیلم منیر

معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں اُن لوگو ں کی مدد کرنی چاہیے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔

View this post on Instagram

Personal Appeal

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on


نیلم منیر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جانب اُن کی اپنی تصویر ہے جبکہ دوسری جانب اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام لکھا ہے۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ وہ وقت ہے کہ اب ہم سب کو اُن تمام لوگوں کے دُکھ درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ’جیسے ڈیلیوری بوائے، ہمارا گھریلو عملہ اور ہمارے سیٹ پر موجود ہمارا عملہ اور اِن جیسے بہت سے ایسے لوگ جو سفید پوش ہیں، اپنی عزت نفس کی خاطر کسی سے خیرات نہیں مانگتے ہیں اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔‘


اُنہوں نے لکھا کہ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آگے بڑھیں اور اُن کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر اُن کی مدد کریں۔‘

نیلم منیر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ سب سے یہ میری ذاتی اپیل ہے۔‘

تازہ ترین