• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزيراعظم کا کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ 10 لاکھ پاکستانی روپے کا کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیں گے۔

اظہر علی نے یہ بھی لکھا کہ اس مشکل وقت میں صاحبِ استطاعت افراد کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پیش پیش ہونا چاہئے۔

اپنے پیغام کے آخر میں اظہر علی نے لکھا کہ اللّہ ہمیں معاف فرمائے اور ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ’آج میں ریلیف فنڈ قائم کررہا ہوں اور نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھولا جائے گا جس میں بیرون ملک موجود لوگ بھی عطیات جمع کراسکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس اکاؤنٹ میں فنڈز کا آڈٹ ہوگا اورمکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین