• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے درختوں میں قرنطینہ کے دن گزارنے لگے۔

بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں واپس آنے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔

درخت پر قرنطینہ کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دیہی ڈاکٹر نے ہمیں گھر پر الگ رہنے اور قرنطینہ میں دن گزارنے کی ہدایت کی تھی لیکن گاؤں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا گیا درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں۔

شہری کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی مرضی سے درختوں پر رہ رہے ہی، ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 979 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین