• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا کیساتھ کھڑے ہیں،محمدعلی درانی

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما محمد علی درانی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارے کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اُن سے لڑ رہے ہیں، پارلیمنٹ میں دونوں جانب بیٹھےاراکین وزیراعظم کی غیرذمہ داری کانوٹس لیں۔

محمد علی درانی نے وزیر اعظم عمرقان خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے صوبوں کےاقدامات پروزیراعظم کی ہرزہ سرائی کی مذمت ہونی چاہئے، وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اقدامات کے خلاف قوم سے خطاب کیا، ملک میں کورونا کی آگ لگی ہے، وزیراعظم اپنی تقریروں سے اس پر پٹرول چھڑک رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے کی ذمہ داریوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور اپنی قیادت میں قوم کو متحد کرنے کے بجائے انتشار پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم کی تقاریرمیں حالات کے بارے میں استدلال سن کر خوف طاری ہوگیا ہے۔

محمدعلی درانی کا کہنا تھا کہ یہ تقریر بتاتی ہےہم ایسی گاڑی میں سوارہیں جس کاڈرائیور نہ دیکھ سکتا ہے نہ سُن سکتا ہے، قوم کی گاڑی ایسا شخص چلا رہا ہے جو سوچنے سمجھنے سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مودی کی تقریر کاغلط حوالہ دے کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی ہے جبکہ ٹائیگرفورس بنانے کا مطلب ہے کورونا کی آگ  سے گھر جلتا ہے تو جل جائے ہم پہلے کنواں کھودیں گے۔

تازہ ترین