• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


غیر ملکی گلوکاروں نے اپنے مداحوں کی مایوسی ختم کرنے کا حل ڈھونڈ نکالاہے ۔

کورونا وائرس نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں ۔

اس خطرناک وباکو پھیلنے سے روکنے کیلئے طبی ماہرین نے لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تاکید کی ہے اور اسی وجہ سے کئی ممالک لاک ڈاوَن ہیں جبکہ کئی میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کی سختی سے تاکید کی جا رہی ہے ۔

اس تمام صورتحال میں غیر ملکی گلوکاروں نے اپنے مداحوں کی مایوسی ختم کرنے کا حل ڈھونڈ نکالاہے ۔

مقبول ترین گلوکار ایلٹن جان نے آن لائن کنسرٹ کے ذریعے فنڈ ریزنگ کا منفرد انداز اپنا اور اپنے ساتھ بیلی ایلیش، شان مینڈس، ایلیسیاکیز، ماریہ کیری، جوسی سمولیٹ، مشہور امریکی بینڈ بیک اسٹریٹ بوائز سمیت دیگر غیر ملکی گلوکاروں کو ملایا جنہوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر میوزک کی دھن پر اپنی آواز کا جادو جگایا اور مداحوں کو خوش کیا ۔