• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک ، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ روشنی سے جگمگا اُٹھی


چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اور جان لیوا وبا کے باعث عالمی دنیا تشویش میں مبتلاہے ۔

اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز ومیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر ہیں اور اپنی جان کی پروا کئے بغیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں ۔

دنیا بھر کے ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ ایمبولینس کے رنگ سے جگمگا اُٹھی ۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس سے 199ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 37ہزار8سو30 اموات اور7لاک86ہزار2سو54متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1لاکھ 56ہزار6سو60مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔