• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کہیں آٹے کی قلت تو کہیں مہنگا


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں آٹے کی قلت تو کہیں مہنگا ہوگیا ہے۔

لاہور کے کئی اسٹورز پر آٹا نایاب ہوگیا جبکہ شہر کی جن چکیوں پر آٹا دستیاب ہے وہاں 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

گوجرانوالا میں انتظامیہ نے 50 مقامات پر آٹا پوائنٹ بنادیے ہیں، 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 805 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف سرگودھا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ملتان میں سرکاری نرخ پر آٹے کے حصوصل کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تازہ ترین