• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جماعت اہلسنت یوکےپی پی سی یوکے،مصطفیٰ شریف آرگنائزیشن ودیگر کی تعزیت

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے،کےچیئرمین محقق اسلام علامہ پیر سید زاہدحسین شاہ رضوی، مفتی اہلسنت علامہ مفتی فضل احمد قادری، علامہ قاضی محمد عبداللطیف قادری، نقیب فکر دیوان حضوری صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ قادری، مرکزی صدر علامہ پیر مفتی محمد اختر علی قادری ،سینئر نائب صدر صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی، سیکرٹری جنرل مولانا محمد بشیر خان نقشبندی، سیکرٹری نشرو اشاعت مولانا حافظ نثار احمد رضا، مرکزی خازن جانشین مفکر ملت صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، قاری محمد زمان قادری نائب سیکرٹری، خطیب سادات علامہ پیر سید اشتیاق شاہ گیلانی، نائب صدر ساؤتھ مولانا پیر محمد احمد نقشبندی، مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی، مولانا قاری محمد علی شرقپوری، صاحبزادہ حماد رضا قادری، صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری، ڈاکٹر مفتی مصطفی رضا بیگ قادری، صاحبزادہ شفقات احمد شاہ ایڈووکیٹ، صاحبزادہ حسیب حسین شاہ، مولانا قاضی نویدالرحمٰن قادری، مولانا حافظ غلام مسعود نقشبندی، مولانا حافظ محمد عارف صدیقی، مولانا حافظ جہانگیر قادری، مولانا خورشید القادری حافظ ظفر اقبال قادری و جملہ اراکین نے راجہ افضل ایم پی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اللہ تعالی مرحومہ کی کلی بخشش فرمائیں اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، علامہ شفیق الرحمٰن شاہین، مہر ذوالفقار علی، چوہدری مسرت علی، ڈاکٹر طارق چوہان، راجہ شاہد جمیل، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ادریس اعوان، ڈاکٹر ایاز اصغر، میاں اظہر علی، کونسلر اقبال نلسن، زرقا احمد، کے بیگ، روبینہ خان، سمینہ خان، ڈاکٹر لیاقت ملک، سالیسٹر مقبول ملک، ایڈووکیٹ محمد فاروق نے بھی راجہ افضل ایم پی سے اظہار افسوس کیا ہے، علاوہ ازیں پریس کلب آف پاکستان یوکے کے اعجاز افضل شیخ، عارف پندھیر چوہدری، حسن چوہدری، شکیل قمر، تاثیر چوہدری، شوکت قریشی، ارشد اعوان، چوہدری اظہر اوری، صابرہ ناہید، محمود اصغر چوہدری، رانا رؤف خالد، حمیرا حقانی، ڈاکٹر سرور، محمد سرور، حنا جبین اور دیگر ممبران نے ممتاز سیاسی رہنما اور شیڈو ہوم منسٹر محمد افضل خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کی رفاعی تنظیم مصطفیٰ شریف آرگنائزیشن کے ممبران نے محمد افضل خان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کی برٹش پاکستانی ڈاکٹر وں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی آف ناردرن یورپ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ وافسوس اور مرحومہ کے لیے دعائےمغفرت کی گئی، اس موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر عامر برنی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان اختر،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محبوب مرزا، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر اویس شیخ،سوشل سیکرٹری ڈاکٹرہاشم الحق، ڈاکٹر معین احمد، ڈاکٹر عامر ایوب، ڈاکٹر عمران گانگرو، ڈاکٹر سید یوسف افتخار، ڈاکٹر صدف جفر بوائے، ڈاکٹر حسن جاوید، ڈاکٹر ارم سعید، ڈاکٹر عنبرین، ساجد رئوف، ڈاکٹر افضال ساول، ڈاکٹر نسیم وڑائچ، تنظیم کے ٹرسٹی ڈاکٹر ایاز عباسی ،ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈاکٹر عامر الحق خان، ڈاکٹر عمر دراز خان، ڈاکٹر شہاب اللہ قریشی و دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین